نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ ،ایف بی آر کا یکم اکتوبر سے سخت کریک ڈاوٴن کا فیصلہ

255

اسلام آباد:نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے  ایف بی آر  نے یکم اکتوبر سے سخت کریک ڈاوٴن کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف بی آر نے تقریباً 13 ہزار ارب روپے سالانہ ٹیکس ہدف پورا کرنے کے لیے یکم اکتوبر سے نان فائلرز کے خلاف سخت کریک ڈاوٴن کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی مہم کے تحت  نان فائلرز کو حتمی ٹیکس نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق   نان فائلرز کے بیرون ملک جانے پر پابندیاں بھی عائد ہو سکتی ہیں جبکہ موبائل سمز، بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کر لی گئی ہے۔  نان فائلرز کی جانب سے پراپرٹی اور گاڑی کی خرید و فروخت پر پابندی کی تجویز ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مالی سال 2024 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اور ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں سے دگنا ود ہولڈنگ ٹیکس وصول ہوگا جبکہ ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد ٹیکس دہندگان کا وسیع پیمانے پر آڈٹ کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.