ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی روانہ

104

لاہور : آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم دبئی روانہ ہو گئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق  تمام کھلاڑی اور آفیشلز آج مقامی ہوٹل میں رپورٹ کریں گی ۔ آئی سی سی ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم دو وارم اپ میچ کھیلے گی۔

 

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم پہلا وارم اپ میچ 28 ستمبر کو سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ  دوسرا وارم اپ میچ 30 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ  پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ اے میں شامل ہے، گروپ اے کی دیگر 4 ٹیمیں بھارت،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ اور سری لنکا ہیں ۔

 

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اپنا افتتاحی میچ 3 اکتوبر بروز جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی  جبکہ دوسرے میچ میں قومی ٹیم  6 اکتوبر بروز اتوار کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کرے گی۔

 

ویمن کرکٹ ٹیم تیسرے میچ میں11اکتوبر بروز جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گی اس کے علاوہ اپنے گروپ کا چوتھا و آخری میچ 14 اکتوبر بروز پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

تبصرے بند ہیں.