لاہور : پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 11بجے طلب کر لیا گیا ہے اور اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت اجلاس صبح 11 بجے منعقد ہوگا۔
ایجنڈے کے مطابق صوبائی محکمہ خوراک سے متعلق سوالات دریافت کئے جائیں گے، اراکین اسمبلی کے توجہ دلاؤ نوٹسز بھی ایوان میں پیش کئے جائیں گے۔
اجلاس میں مختلف محکموں کی 5 سالانہ کارکردگی رپورٹس پیش بھی کی جائے گی، اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں امن و امان اور مہنگائی پر عام بحث بھی ہوگی۔
تبصرے بند ہیں.