پریتی زنٹا کا وارثت میں ملنے والی جائیداد لینے سے انکار

203

ممبئی :بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے 600 کروڑ کی وارثت میں ملنے والی جائیداد لینے سے انکار کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز شاندار امروہی مبینہ طور پر اپنی تمام آبائی جائیداد پریتی زنٹا کےلیے چھوڑنا چاہتے تھے۔

 

 

 

 

49 سالہ بالی ووڈ اداکارہ نے فلم ’دل سے‘ سے 1998ء میں بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا، اُن کا شمار آج بھی ملک کی چند خوبصورت اداکاروں میں ہوتا ہے۔

 

 

 

 

کچھ عرصہ قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پریتی زنٹا کو سیکڑوں کروڑ روپے مالیت کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا۔

 

 

 

 

فلمساز شاندار امروہی جو ممتاز تجربہ کار فلم ساز کمال امروہی کے بیٹے ہیں پریتی زنٹا کو اپنی بیٹی سمجھتے تھے، وہ اپنی ساری آبائی جائیداد اداکارہ کےلیے چھوڑنا چاہتے تھے۔

 

 

 

پریتی زنٹا نے اس نوعیت کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ میرے والد کی جگہ کوئی بھی نہیں لے سکتا ہے، میرے حالات اتنے برے نہیں ہیں کہ مجھے کسی اور کی جائیداد کی ضرورت پڑجائے۔

 

 

 

 

اداکارہ کی 2004ء میں بالی ووڈ بادشا شاہ رخ خان کے ہمراہ آنے والی فلم ویر زارا کو 20 سال بعد 13ستمبر کو ایک بار پھر ریلیز کیا گیا۔

یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم نے مجموعی طور پر 102 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.