ایف بی آر کی ٹیکس مہم، پہلی بار عام شہریوں کو ای میلز بھیجی گئیں

102

اسلام آباد:30 ستمبر کے بعد بڑے پیمانے پر لوگوں کی موبائل فون سمز بند ہونے کا امکان ہے اور ٹیکس نیٹ میں رجسٹر نہ ہونے والوں کی موبائل سمز بلاک ہوں گی۔

 

 

 

ایف بی آر کی ای میل میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ 30 ستمبر سے پہلے اپنی آمدنی کا گوشوارہ جمع کرا دیں گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت میں بجلی اور گیس کنکشن منقطع ہو سکتے ہیں۔

 

 

 

 

ایف بی آر کے مطابق 2024 کیلئے اپنی آمدنی کا درست گوشوارہ جمع کرائیں، ایف بی آر وسیع پیمانے پر آڈٹ کا ارادہ رکھتا ہے، آڈٹ کی صورت میں اضافی ٹیکس اور بھاری جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.