اسرائیل اور لبنان کی ایک دوسرے پرراکٹوں کی بوچھاڑ

169

لبنا ن : اسرائیل نے لبنان میں 290 کے اہداف پر 400 سے زائد حملے کیے، جس کے جواب میں حزب اللہ نے بھر پور جواب دیتے ہوئے اب تک کا سب سے بڑا حملہ کر دیا۔

 

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے 90 راکٹوں نے سرحد سے اندر 50 کلومیٹر تک علاقے میں اہداف کو نشانہ بنایا، ساحلی شہر حیفا اور رمات ڈیوڈ ایئربیس بھی حزب اللہ کے راکٹ حملوں کا نشانہ بنے۔

 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق لبنان سے ہونے والے راکٹوں کے حملے کے باعث 74 مقبوضہ بستیوں میں سائرن بجنے لگے جبکہ اسرائیلی دفاعی نظام کئی راکٹس نہ روک سکا۔ادھر اسرائیل نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے حیفہ اور دیگر شمالی علاقوں پر آئندہ چوبیس گھنٹے میں بڑا جوابی حملہ متوقع ہے، جس کے لیے اسرائیل نے اپنے شہریوں کو چوکس رہنے کا حکم جاری کیا ہے۔

 

وا ضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل نے لبنان پر 2 بڑے حملے کیے تھے جس میں حزب اللہ کی رضوان فورس کے سربراہ ابراہیم عقیل اور دیگر 16 کمانڈروں سمیت 37 افراد شہید ہوئے تھے۔

 

دوسری جانب  لبنان اسرائیل کشیدگی کے پیشِ نظر امریکا نے اپنے شہریوں کو لبنان فوری طور پر چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں کشیدگی کی وجہ سے امریکی شہریوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے وہ فوری طور پر لبنان چھوڑ دیں۔

تبصرے بند ہیں.