لاہور: پی ٹی آئی رہنما حماداظہر جلسہ گاہ میں موجود ہیں ، لاہور پولیس کو گرفتاری کا ٹاسک مل گیاہے۔ جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس ان کی گرفتاری کے لیے متحرک ہوگئی، ان پر نو مئی کے مقدمات ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہرنے خطاب بھی کیا ہے، حماد اظہر نومئی کے مقدمات میں اشتہاری ملزم ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس اہل کاروں کو حماد اظہر کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے جس پر پولیس ان کی گرفتاری کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔
قبل ازیں عظمیٰ بخاری نے نو مئی مقدمات میں مطلوب پی ٹی آءی رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تبصرے بند ہیں.