کسی سڑک یا چوک کو بند نہیں کیا گیا،گنڈا پور آکے جلسہ بچاؤ:عظمی بخاری

112

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ   لاہور میں ہو کا عالم،  گنڈا پور آکے جلسہ بچاؤ۔ پاکستان تحریک انصاف کے لاہور جلسے کے حوالے سے  طنزیہ بیان  دیتے ہوئے عظمی بخاری  نے کہاکہ    لاہور میں ہو کا عالم،  گنڈا پور آکے جلسہ بچاؤ۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ کیمرے کی آنکھ سے  جلسے کے حالات واضح ہیں ،پنجاب اور لاہور سے صاف جواب ہے۔  عظمی ٰ بخاری نے  مزید کہاکہ   نا کوئی کنٹینر ،نا کوئی رکاوٹ  ہے بس  خیبر پختونخوا بس ہن تیرا ہی آسرا ہے۔

کنٹینر لگانے اور لوگوں کو روکنے کا پروپیگنڈا کیاجارہا ہے۔  اس  وقت ہمارے ریکارڈ کے مطابق تین ہزار لوگ جلسے میں موجود ہیں۔ پنجاب کے دیگر صوبوں سے بھی لوگ کم آئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے شملہ پہاڑی، مال روڈ، کیلری گراؤنڈ، کلمہ چوک، رنگ روڈ، بھٹہ چوک، لالک چوک، لبرٹی چوک، ایم ایم عالم روڈ، حسین چوک اور ڈیفنس کے مختلف علاقوں کے بھی دورے کیے۔انہوں نے فیروز پور روڈ، اچھرہ چوک، جیل روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ سمیت لاہورکی مختلف سڑکوں اور چوکوں کا دورہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے لاہور کی تقریباً 14 سڑکوں اور 26 چوکوں کے وزٹ کیے ہیں، پورا لاہور شہر کھلا ہے ۔

ان کامزید کہنا تھا کہ مریم نواز کی ہدایت کے مطابق لاہور میں کسی سڑک یا چوک کو بند نہیں کیا گیا، بیرسٹر سیف کے پی میں بیٹھ کر جھوٹ مت بولیں، جلدی جلدی کاہنہ پہنچیں، تمام راستے کھلے ہیں کہیں کوئی رکاوٹیں کھڑی نہیں کی گئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.