پی ٹی آئی کو لاہورجلسےکیلئے فری ہینڈ مل گیا، وزیر اعلی پنجاب نے انتظامیہ کو نئے احکامات جاری کردیے

224

لاہور:پی ٹی آئی کو لاہورجلسےکیلئے فری ہینڈ  مل گیا،  وزیر اعلی پنجاب نے انتظامیہ کو نئے احکامات جاری کردیے ہیں۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ  وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے انتظامیہ کو  احکامات جاری کیے ہیں کہ تمام سڑکوں اور موٹر ویز اور رنگ روڈ کو مکمل طورپر کھلا رکھا جائے۔

سیاسی جماعت کو سیاسی جماعت کی طرح رویہ اپنانا پڑے گا،اگر قانون کو ہاتھ میں لیاگیا تو پھر قانون اپنا راستہ لے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،ہمیں پتہ ہے عوام کے جان و مال کی ذمہ داری کیسے نبھانی ہے۔

قبل ازیں اسلام آباد لاہور موٹروے مکمل طور پر بند کر دی گئی تھی اور موٹروے ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی  لمبی قطاریں لگ گئی تھیں

تبصرے بند ہیں.