وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ڈنڈا بردار فورس لے کر آرہے ہیں، پی ٹی آئی کا کام ہی منفی پروپگینڈہ کرنا ہے: عظمی بخاری
لاہور:وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کاکہنا ہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ڈنڈا بردار فورس لے کر آرہے ہیں۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پریس کانفرنس میں کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ڈنڈا بردار فورس لے کر آرہے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ روز تحریک انتشار ہونے کا ثبوت پیش کیا،وزیراعلیٰ مریم نواز کا واضح حکم ہے کوئی راستہ بند نہ ہو،وزیراعلیٰ پنجاب نے جلسے کیلئے کھلی چھوٹ دی ہے، اب بندے انہوں نے خود لانے ہیں، شیر افضل مروت کو کورونا ہوگیا، عمر ایوب بھی بیمار ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت نےگزشتہ روزپی ٹی آئی کی درخواست نمٹادی تھی، پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے ایس او پیز جاری کردیے ہیں، پی ٹی آئی کا کام ہی منفی پروپگینڈہ کرنا ہے۔ تحریک فساد کی گاڑیوں میں اسلحہ بھی موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےجلسےکیلئےایس اوپیزجاری کردیے ہیں، 9مئی کےاشتہاری ملزمان کی گرفتاری ہوگی ، موقع ہےکہ پی ٹی آئی خودکوفساد کےبجائے سیاسی جماعت ثابت کرے۔
تبصرے بند ہیں.