اسلام آباد:جسٹس منیب اختر 3 رکنی ججز کمیٹی سے باہر ہوگئے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے مطابق فیصلہ کرتے ہوئے دوسرے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر کو 3 رکنی ججز کمیٹی سے باہر کردیا ہے۔
ججز کمیٹی میں سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ بھی شامل ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے جسٹس امین الدین خان کو کمیٹی رکن نامزد کردیا ہے۔
جسٹس امین الدین خان سنیارٹی لسٹ میں پانچویں نمبر پر ہیں۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے جسٹس امین الدین خان کی کمیٹی کے رکن نامزد ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تبصرے بند ہیں.