اسلام آباد :مخصوص نشستیں کس کو ملیں گی اس پر فیصلہ آج بھی نہ ہوسکا۔مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی وضاحت کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا چوتھا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور قانونی ٹیم شریک ہوئی۔
اجلاس میں قانونی ٹیم آج بھی سپریم کورٹ کی وضاحت اور نئے الیکشن ایکٹ پر بریفنگ دی جبکہ سپیکر قومی اسمبلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے خط کا جائزہ بھی لیا گیا۔لیگل ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں پر حق نہیں۔
الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں سے متعلق آج بھی فیصلہ نہ کرسکا تاہم کمیشن نے مشاورتی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ الیکشن کمیشن کا اجلاس پیر کو دوبارہ ہونے کا امکان ہے۔
تبصرے بند ہیں.