لاہور: پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسہ کی اجازت دینے یا نہ دینے کے حوالے سے فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کاکہنا ہےکہ پی ٹی آئی کے لاہور میں جلسے کے حوالے سے صورتحال بے یقینی کاشکا رہے کیونکہ ذرائع کےمطابق انتظامیہ نے ابھی تک اس حوالے سے این او سی نہیں دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جگہ کے تعین کے لیے پی ٹی آئی قیادت سے بات کی جائے گی کیونکہ پنجاب حکومت نہیں چاہتی کہ مینار پاکستان پر جلسہ ہو ۔
دوسری طرف پی ٹی آئی نے اعلان کیا تھا کہ وہ ہرحا ل میں لاہور میں جلسہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں پولیس رپورٹس اور اسلام آباد جلسے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کے حوالے سے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.