قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی،پی ٹی آ ئی ممبران کو سنی اتحاد کے اراکین ظاہر کردیا گیا
اسلام آباد : الیکشن ترمیمی ایکٹ سے متعلق سپیکر کے الیکشن کمیشن کو خط کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق نئی پارٹی پوزیشن جاری ہونے سے قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کا وجود ختم ہو گیا ۔
نئی پارٹی پوزیشن میں تمام 80 پی ٹی آئی اراکین کو سنی اتحاد کونسل کا رکن ظاہر کر دیا گیا جبکہ اس سے پہلے 39 اراکین کو تحریک انصاف اور 41 کو آزاد ڈکلر کیا گیا تھا۔اس تبدیلی کے بعد ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی سے واپس لی جانے والی نشستوں کا بھی پارٹی پوزیشن میں ذکر کیا گیا ہے۔
تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ نئی پارٹی پوزیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی 110، پیپلزپارٹی کی 69 نشستیں ہیں، ایم کیو ایم کے 22، ق لیگ کے 5 اورآئی پی پی کے قومی اسمبلی میں 4 اراکین ہیں، مسلم لیگ ضیا، بی اے پی اور نیشنل پارٹی کا اسمبلی میں ایک ایک رکن ہے۔
اسی طرح سنی اتحاد کونسل کی 80، جے یو آئی ف کی قومی اسمبلی میں 8 نشستیں ہیں جبکہ آزاد اراکین کی تعداد بھی 8 ہے، پی کے میپ، بی این پی مینگل اور ایم ڈبلیو ایم کی قومی اسمبلی میں ایک ایک نشست ہے جبکہ ایک آزاد رکن قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رکھی ہے۔
الیکشن ایکٹ پر عملدرآمد کی صورت میں 23 مخصوص نشستیں ن لیگ، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کو ملیں گی یعنی مسلم لیگ ن کو 15، پیپلز پارٹی کو 5 اور جے یو آئی کو تین مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے۔
تبصرے بند ہیں.