پاکستان 21 ویں مرتبہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب

93

اسلام آباد : پاکستان کو  ایک بار پھر انٹرنیشنل  اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب کر لیا گیا۔

 

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کا اکیسویں دفعہ ممبر بنا ہے۔ یہ ممبر شپ پاکستان کے آئی اے ای اے میں فعال کردار کا عکاس ہے۔

 

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کے وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.