پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نوازا

110

راولپنڈی: اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے 35 نامور سائنسدانوں اور انجینئرز کو تمغوں سے نوازا گیا۔

 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی جانب سےڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل یوسف جمال نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو اعزازات عطا کیے۔

 

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں کو نمایاں اور بہترین کارکردگی پر اعزازات سے نوازا گیا ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن کے سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزاز دینے کی تقریب چکلالہ چھاؤنی میں ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.