ملتان : پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیمیں جیت کے لئے پرعز م ہیں۔جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ویمن ٹیم کو پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 10 رنز سے شکست دے کر برتری حاصل کرلی تھی۔
دوسرے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے حریف ٹیم کو 13رنز سے شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کردی تھی۔دوسرے میچ میں جنوبی افریقی ویمنز کی طرف سے سونے لیس کے 53 اور وولوارٹ کے 36 رنز رائیگاں گئے، ٹرائیون کے 30 اور انیکے کے 24 رنز بھی کام نہ آئے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جیت کے بعد 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔ جنوبی افریقہ نے سیریز کا پہلا میچ 10 رنز سے جیتا تھا۔
تبصرے بند ہیں.