وزیراعظم کے دورہ امریکہ کا  23سے 27ستمبرتک تفصیلی پروگرام مرتب

85

اسلام آباد : وزیراعظم کے دورہ امریکہ کا تفصیلی پروگرام مرتب کرلیا گیا، شہبا ز شریف  23سے 27ستمبر تک امریکہ کا دورہ کرینگے۔

 

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم 21 ستمبر کو لندن سے 23 ستمبر کو نیو یارک پہنچیں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔

 

قیام امریکہ کے دوران وزیر اعظم آئی ایم ایف اورورلڈ بنک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کرینگے جبکہ بنگلہ دیش، مالدیپ اور ترکی کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔

 

جنرل اسمبلی میں شریک سربراہان کے اعزازمیں امریکی صدرکے استقبالیہ میں بھی شرکت کرینگے، وزیراعظم شہبازشریف 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرینگے، خطاب میں فلسطین ، کشمیر، افغانستان میں جاری دہشت گردی کی ایشوز کو اجاگر کیا جائے گا۔

 

دو رہ امریکا کے دوران وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کرینگے۔

تبصرے بند ہیں.