لبنان میں ہونے والے حملوں میں امریکہ ملوث نہیں، جان کربی

36

واشنگٹن:  ترجمان  وائٹ ہاؤس جان کربی نے کہا ہے کہ لبنان میں ہونے والے ڈیوائس حملوں میں امریکہ ملوث نہیں۔ لبنان کے ساتھ مسئلہ سفارتی کوششوں سے ہی حل ہو گا۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کا حل مزید فوجی آپریشن میں نہیں ہے۔

 

ترجمان وائٹ ہاؤس نے لبنان دھماکوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی نہیں چاہتے۔ لبنان میں ہونے والے سائبر حملوں میں امریکہ ملوث نہیں۔

 

انہوں ںے کہا کہ اب بھی سمجھتے ہیں لبنان کے ساتھ مسئلہ سفارتی کوششوں سے حل ہو گا۔ نیا محاذ کھلنے سے روکنے کے لیے پیچیدہ سفارتی عمل سے گزر رہے ہیں۔

 

وائٹ ہاؤس ترجمان نےمزید  کہا کہ سائبر حملوں کا جنگ بندی مذاکرات پر کیا اثر ہو گا ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

 

خیال رہے کہ لبنان میں چھوٹی مواصلاتی ڈیوائسز پیجر پھٹنے سے اب تک  20  افراد جاں بحق جبکہ ایرانی سفیر، حزب اللہ کے متعدد اراکین سمیت ڈھائی ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ان ڈیوائسز کے پھٹنے سے ایرانی سفیر کے ساتھ ساتھ درجنوں افراد کی بینائی متاثر ہوئی ہے جبکہ کئی افراد اپنی انگلیوں سے بھی محروم ہو گئے۔

تبصرے بند ہیں.