افغانستان میں انسانی بحران پر پاکستان کو تشویش ہے، منیر اکرم

50

نیویارک: اقوام متحدہ میں  پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا  ہے کہ افغانستان میں خواتین کی آواز دبانے اور انسانی بحران پر پاکستان کو تشویش ہے۔

 

افغانستان کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں منیر اکرم نے فتنہ الخوارج کو افغانستان کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج افغان عبوری حکومت کی حمایت سے دہشت گرد حملے کر رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان  قومی سطح پر فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کرتا رہے گا۔پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہے تاکہ ٹی ٹی پی کے خطرے کو ختم کیا جا سکے۔ افغانستان میں خواتین کی آواز دبانے اور انسانی بحران پر پاکستان کو تشویش ہے۔

 

سفیر منیراکرم نے افغانستان کی معاشی بحالی کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام چاہتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری افغانستان میں اپنے مقاصد کو نظرانداز نہ کرے۔ پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون پر تیار ہے۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

تبصرے بند ہیں.