جعلسازی پر مبنی ای میل حملوں کے ذریعے سرکاری اداروں اور وزارتوں کو نشانہ بنانے کاانکشاف ، ایڈوائزری جاری
اسلام آباد: جعلسازی پر مبنی ای میل حملوں کے ذریعے سرکاری اداروں اور وزارتوں کو نشانہ بنانے کاانکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سرکاری اداروں اور وزارتوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کی ہے۔
ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ ای میل میں منسلک پی ڈی ایف اور لنکس دستاویز جمع کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں، فشنگ لنکس کے ذریعے سرکاری ملازمین کے یوزر نام اور پاس ورڈ چرائے جارہے ہیں۔نیشنل سرٹ نے سرکاری اداروں، وزارتوں، ڈویژنز اور ذیلی اداروں کو حملوں سے بچنے کے لیے سائبر سکیورٹی بڑھانے کی سفارش کردی۔
ایڈوائزری میں کہاگیا ہے کہ منظم جعلساز ای میل مہم کے ذریعے متعدد سرکاری اداروں کے ای میل سسٹم کو نشانہ بنایا جارہاہے۔رپورٹ کے مطابق فشنگ ای میلز کے زریعے دھوکہ دہی پر مبنی لنکس پر کلک کرنے سے سرکاری دستاویز کمپرومائز ہوسکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین کو نشانہ بنانے کے لیے آئی پی ایڈریس اور کلاؤڈ انفراسٹرکچر سے فائدہ اٹھایا جارہا ہے، حملہ آور سرکاری ملازمین کو نشانہ بنانے کے لیے دھوکہ دہی والے ای میل ایڈریس استعمال کر رہے ہیں۔
سرٹ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ادارے، وزارتیں اور ان کے ذیلی ادارے اپنے ای میل سکیورٹی میں اضافہ کریں، سرکاری ادارے سرکاری دستاویز کی محفوظ ہینڈلنگ کریں۔
تبصرے بند ہیں.