ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کی لاہور شہر میں داخلے پر پابندی عائد

35

لاہور :  آج سے ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کے لاہور شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 

سٹی ٹریفک پو لیس کے مطابق  شہر کی متعدد شاہراہوں پر بھی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے  مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، کینال روڈ، مین بولیوارڈ پر خصوصی چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔

 

قانون پر عملدرآمد کے لئے شوق چوک، شوکت خانم، لیک سٹی، اڈا پلاٹ سمیت داخلی و خارجی راستوں پر وارڈنز تعینات کر د یے گئے ہیں۔

 

سٹی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ  ہیلمٹ بازو میں لٹکانے، ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان کیا جائے گا دوسری جانب سی ٹی او لاہور نے کہا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 2000 روپے جرمانیہ کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.