کرہ ارض کو صاف ستھرا رکھنا ہمارے ماحول کی حفاظت اور  بقا کے لیے ناگزیر ہے: مریم نواز

24

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز شریف کا  کہنا ہے کہ  کرہ ارض کو صاف ستھرا رکھنا ہمارے ماحول کی حفاظت اور  بقا کے لیے ناگزیر ہے ۔

 

انٹرنیشنل کلین اپ ڈے  کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ اپنے ماحول کو صاف رکھنا ہماری  اجتماعی معاشرتی زمہ داری ہے۔کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے مناسب طریقے اپنائیں، اور پلاسٹک کا استعمال نہ کریں۔

 

انہوں نے کہاکہ ستھرا پنجاب پروگرام  کے تحت  ماحول دوست پائیدار اقدامات کیے جارہے ہیں۔تاریخ میں پہلی مرتبہ رورل ایریاز میں بھی صفائی کی جارہی ہے۔کچرے کی ری سائیکلنگ، شجرکاری اور پبلک مقامات کی صفائی کا اہتمام  بھی کیا جا رہا ہے ۔

 

حکومت پنجاب صفائی کروارہی ہے، شہریوں کو بھی اپنی   ذمہ داری نبھانا ہوگی۔

 

مریم نواز  کا مزید کہنا ہے کہ  اپنے شہروں، دیہات اور گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھیں اور ماحول کے تحفظ کے لیے کردار ادا کریں گے۔یاد رکھیں، صاف پاکستان ہی ایک صحت مند اور ترقی یافتہ پاکستان ہے۔

تبصرے بند ہیں.