کراچی:معروف پاکستانی اداکارہ جویریہ عباسی ان دنوں میڈیا پر اپنی شادی سے متعلق چرچہ میں ہیں،سوشل میڈیا اداکارہ کی دوسری شادی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوچکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے بلآخر اپنے چاہنے والوں کا تجسس ختم کردیا، اداکارہ نے اپنی دوسری شادی کے بارے کھل کربتا دیا، اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر اداکارہ نے اپنی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں، جس کے کیپشن میں ایک مختصر نوٹ بھی لکھا کہ ’ ہم خوشی محبت کرتے ہیں ۔
ویڈیوز اور تصاویر کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کو مبارکباد دے رہے ہیں جبکہ شوبز انڈسٹری کی شخصیات کی جانب سے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے
تبصرے بند ہیں.