سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی ،افغان قونصل جنرل پاکستان کے قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے

42

پشاور:پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر  کی جانب سے سفارتی آداب کی خلاف ورزی کی گئی۔

پشاور  میں ہونے والی قومی رحمت للعالمین ﷺ کانفرنس میں قومی ترانہ شروع ہوتے ہی تمام شرکا احترام میں کھڑے ہوگئے۔

 

 

 

 

افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانےرحمت اللعالمینﷺکانفرنس میں دعوت دی،افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر پاکستان کے قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے۔

 

 

 

قومی ترانے کا احترام نہ کر کے افغان قونصل جنرل نے اعلان کیا اسے پاکستان اور پاکستانی قوم کا احترام نہیں،ماہرین خارجہ امور کا کہنا ہے یہ مناظر سفارتی آداب کے بالکل برخلاف ہے۔

 

 

 

افغان قونصل جنرل کی اس حرکت پر خیبرپختونخوا حکومت کو بھی احتجاج کرنا چاہیے ،محکمہ خارجہ کو اس واقعہ کا نوٹس لینا چاہیے۔

 

 

 

 

محکمہ خارجہ کو سفارت کاری اصولوں کی خلاف ورزی پر ڈیمارش دینا چاہیے، اس واقعے پر خیبر پختونخوا حکومت کا موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.