انہوں نے سوچا کیسے یہ جمہوریت کے ہوتے ہوئے ایسا بل لائیں گے : علی امین گنڈاپور

54

پشاور: علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے اور ہم پُرامن لوگ ہیں، میری دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمارے دلوں سے نفرتیں نکالے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ یہ آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ ہے اور ہم اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے سوچا کیسے یہ جمہوریت کے ہوتے ہوئے ایسا بل لائیں گے۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم پارلیمنٹ میں ان کو شکست دیں گے۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم اپنے جائز حق کے لیے کھڑے رہیں گے، اس طرح کا بل پاس ہونا تو دور کی بات ہے، اسمبلی میں بھی نہیں پیش کر سکتے۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ ہم کبھی انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پہلے ہم ان کو پارلیمنٹ میں شکست دیں گے، اس کے بعد عدلیہ کے ذریعے بھی۔ ہم اپنے جائز حق کے لیے تمام آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اس طرح کا بل پاس ہونا تو دُور کی بات ہے، کسی کی جرأت بھی نہیں ہوگی کہ پیش کر سکیں۔

 

تبصرے بند ہیں.