ایپ سپ کا وفد یورپ پہنچ گیا،چار روزہ ایکسپو اور کانفرنس میں پاکستان پویلین سجایا جائے گا

112

لاہور:ایسوسی ایشن آف پرائیوٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان(ایپ سپ) کا  پچیس رکنی اعلی سطحی وفد چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن کی قیادت میں یورپین ایسوسی ایشن فار انٹرنیشنل ایجوکیشن کی دعوت پر فرانس کے شہر طولوس پہنچ گیا۔

وفد میں پاکستان کی نامور جامعات کے وائس چانسلز، ڈائریکٹر اور ڈین حضرات شامل   ہیں۔ تاریخ میں  پہلی مرتبہ پاکستان کی نامور نجی جامعات کے وفد نے  اپنی مدد آپ کے تحت پاکستان میں اعلی معیار تعلیم اور تحقیق کے میدان میں یورپ کو اپنا شراکت دار بنانے کے لئے چار روزہ ایکسپو اور کانفرنس میں پاکستان پولین سجایا  جائے گا جس سے پاکستان اور یورپ کے درمیان اعلی تعلیمی میدان میں تعاون کے نئے مواقع میسر آسکیں گے۔

پاکستان پویلین کے ذریعے خاص طور پر تحقیقی میدان میں یورپی جامعات کے ساتھ پارٹنر شپ کے معاہدے ہوں گے۔  معاہدوں میں طلبہ اور اساتذہ کا تبادلہ، مشترکہ تحقیقی شراکت دار ی جیسے نکات شامل ہیں۔ یورپین ایسوسی ایشن فار انٹرنیشنل ایجوکیشن گذشتہ 34 سالوں سے تعلیمی میدان میں درپیش چیلنجز اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔

اس سال دنیا بھر سے سات ہزار سے زائد ماہرین تعلیم  اور 1400 سے زائد جامعات کے وفود کی شرکت متوقع ہے۔پاکستان پویلین کا افتتاح کل صبح پاکستانی وقت کے مطابق بارہ بجے ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.