مسافروں کے لیے سہولت ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں بھی کمی

108

لاہور : عید میلاد النبی رسول ﷺ کے موقع پر پنجاب میں کرایوں میں کمی کردی گئی ہے ۔

 

وزیر اطلاعات پنجاب  عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ی گئی ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 30 سے 70 روپے تک کمی ہوئی ہے۔

 

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ پر کرایوں میں کمی کا فوری نوٹس جاری کیا  گیا ہے ۔عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا ہے کہ  تمام بس اڈوں پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں کرایوں کا شیڈول خود چیک کر رہی ہیں۔

 

وزیراعلٰی کی سختی سے ہدایات ہیں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ جب پیٹرول کی قیمت میں کمی ہوتی ہے تو مریم نواز اور انکی ٹیم کرایوں میں کمی کے لیے متحرک ہو جاتے ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ کرایوں میں ہر صورت کمی ہو۔

 

انہوں نے کہا کہ پیٹرول سستا ہونے پر پنجاب کے علاوہ کسی اور صوبے میں آج تک کرایوں میں کمی نہیں ہوئی ،،پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں زائد وصول کیے  گئے کرایے  مسافروں کو واپس دلائے جاتے ہیں ۔

 

 

عظمٰی بؒخاری نے مزید کہا کہ پیٹرول اورڈیزل سستا ہونے کا ریلیف مسافروں تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔

تبصرے بند ہیں.