روس : روسی ڈپٹی وزیراعظم الیکسی اوورچوک کل 2 روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گے ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق روسی ڈپٹی وزیراعظم 18 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے،دوطرفہ دورے میں روسی ڈپٹی وزیراعظم کے ہمراہ ایک وفد بھی اسلام آباد پہنچےگا، وہ وفد کے ہمراہ پاکستان کےنائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ملیں گے۔
روسی ڈپٹی وزیراعظم الیکسی اوورچوک وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان آ رہے ہیں۔ پاکستان کی اگلے سال اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی رکنیت سے پہلے روسی اعلی سطح دورہ انتہائی معنیٰ خیز ہے۔
دوسری جانب امریکی انڈر سیکرٹری جان باس وفد کے ہمراہ تین روزہ روزہ دورے پر پاکستان آئےہیں ۔ پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔ جان باس پاکستان کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے ، جن میں دوطرفہ امور اور خطے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر بات ہو گی۔
تبصرے بند ہیں.