طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کیس میں شوٹر ز کے دوران تفتیش اہم انکشافات

262

لاہور  :  طیفی بٹ کے بہنو ئی کےقتل کیس میں شوٹرز نے دوارن تفتیش کچھ اہم انکشافات کیے ہیں ۔

 

پولیس کے مطابق  ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ جاوید بٹ کو ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر مصعب  کے کہنے پر قتل کیا  گیا، دوران تفتیش مزید انکشاف ہوا کہ قتل کے عوض 5 لاکھ روپے اور 2گھر دیئے جائیں گے ۔

 

ذرائع کے مطابق دونوں شوٹروں الیاس اور اظہر کی امیر معصب سے ملاقات عارف نے کروائی  ۔ دونوں شوٹر ز قتل سے پہلے اور بعد میں امیرمصعب سے رابطے میں تھے ۔

 

بتایا جاتا ہے کہ عارف پتوکی کا رہائشی اور امیر معصب کا سابقہ ملازم ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق وہ ابھی تک  گرفتار نہیں ہو سکا ہے جبکہ شوٹروں کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر معصب جاوید بٹ کی قتل سے چھے روز قبل  ہی بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.