"یہاں سب ٹھیک ہے”، آبدوز ’ٹائٹن‘ سے بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا

45

کینیڈا:آبدوز ’ٹائٹن‘ سے بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا ہے۔گزشتہ برس جون میں 111 سال قبل ڈوب جانے والے بحری جہاز ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کیلئے بحر اوقیانوس کی گہرائیوں میں جانے والی سب میرین ٹائٹن پھٹنے سے 2 پاکستانی باپ بیٹا سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے، اب اس معاملے پر نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

بدقسمت آبدوز نے رابطہ منقطع ہونے سے پہلے کیا پیغام بھیجا تھا، اب وہ اس کے تباہ ہونے کے تقریباً 1 سال بعد سامنے آگیا۔رابطہ ختم ہونے سے پہلے انہوں نے اپنے آخری پیغام میں کہا کہ ’یہاں سب ٹھیک ہے‘۔

انٹرنیشنل  میڈیا کے مطابق  امریکی کوسٹ گارڈ نے اطلاع دی کہ ٹائٹن آبدوز کا آخری رابطہ اس کے معاون جہاز سے ہوا تھا۔ آبدوز جون 2023 میں ٹائٹینک جہاز کے ملبے کو تلاش کرنے کے لیے جا رہی تھی جہاں سمندر کی گہرائی میں جانے کے 2 گھنٹے بعد ہی آبدوز غائب ہوگئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تباہ ہونے والی آبدوز سے مذکورہ آخری پیغام مقامی وقت کے مطابق 10 بجکر 47 منٹ پر بھیجا گیا تھا، جب آبدوز 3 ہزار 346 میٹر کی گہرائی میں تھی۔امریکی کوسٹ گارڈز نے زیرِ سمندر تباہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے ملبے کی پہلی تصویر بھی جاری کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.