اسلام آباد :آئینی اصلاحاتی پیکج کی منظوری کا معاملہ تاخیر کا شکار جس کے باعث سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت مولانا فضل الرحمان کو بھی اعتماد میں لینے میں ناکام ہو گئی جس کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بھی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی ہو جائیں گے اس کے علاوہ کابینہ اجلاس بھی ملتوی ہونے کا امکان ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی میں بھی آئینی ترامیم کے مسودے پر اتفاق رائے نہ ہو سکا ۔حکومت کی بغیر تیاری اور ناقص حکمت عملی پر صدر ن لیگ بھی نالاں مایوس ہو کر لاہور واپس لوٹ گئے۔
تبصرے بند ہیں.