گوجرانوالہ :گوجرانوالہ میں تھانہ کینٹ کے علاقے اقبال ٹاؤن میں خاندانی جھگڑے پر فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت 4 افراد کے قتل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے ۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں سوئے ہوئے مقتولین کو گولیاں مار کر بے دردی سے قتل کیا ، مقتولین میں دو سگے بھائی احمد ، خالد اور دو کزنز اظہر اور امانت شامل ہیں، ملزمان واردات کے بعد موقع سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئےفرار ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان اور مقتولین میں جائیداد کا تنازع اور سابقہ دشمنی چل رہی ہے، ملزمان میں مقتول کا سگا بھائی اور بھتیجے شامل ہیں۔پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
تبصرے بند ہیں.