لاہور: معروف اداکارہ عائشہ عمر اپنی ہم شکل کی ڈانس ویڈیو دیکھ کر تذبذب کا شکار ہو گئیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکارہ عائشہ عمر کی ہمشکل لڑکی کو ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو عائشہ عمر نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کسی نے مجھے اس ویڈیو پر ٹیگ کیا تھا، ایک لمحے کیلئے تو ویڈیو دیکھ کر میں خود بھی حیران رہ گئی تھی کہ کہیں یہ میں تو نہیں۔
اداکارہ نے مداحوں سے سوال کیا کہ کیا یہ مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) سے تیار کردہ اے آئی ویڈیو ہے یا کوئی واقعی میری ہم شکل لڑکی ہے؟
تبصرے بند ہیں.