علی امین گنڈا پور کی پوری بات سنیں کہ وہ کہہ رہے ہیں کوئی حل بتائیں، گورنر راج کا سوچنا بھی نہیں چاہیے: فواد چودھری
لاہور:سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی پوری بات سنیں کہ وہ کہہ رہے ہیں کوئی حل بتائیں، گورنر راج کا سوچنا بھی نہیں چاہیے۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی پوری بات سنیں کہ وہ کہہ رہے ہیں کوئی حل بتائیں، گورنر راج کا سوچنا بھی نہیں چاہیے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی درجۂ حرارت کم کرنا سب کی ذمے داری ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ 90 لوگ صرف اس مہینے میں شہید ہوئے ہیں، حکومت نے دہشت گردی کے مسئلے کو غیر سنجیدہ انداز میں لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری پارلیمنٹ جعلی ہے، 18 سیٹوں کے ساتھ وزیرِاعظم بیٹھے ہیں، سب نے جانا ہوتا ہے، کتنا عرصہ بندہ اقتدار میں رہتا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس سے لوگوں کو جا کر اٹھایا گیا، پاکستان کے عوام عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.