اسلام آباد: ججز کی تقرری کیلئے رولز میں ترمیم کے حوالے سے جاری اجلاس سے جسٹس منیب اختر واک آؤٹ کر گئے۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس کی صدارت چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کی ،جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ججز تقرری کیلئے رولز کا جائزہ لیا گیا۔ ہائیکورٹس میں خالی آسامیوں پر تقرریوں کا بھی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شریک نہیں ہوئے ۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا غیر معمولی اجلاس ہوا جبکہ کمیشن کے رکن جسٹس منیب اختر نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں رولز کے ابتدائی ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اگلے اجلاس میں ڈرافٹ رولز کی منظوری دی جائے گی جو 28 ستمبر کو ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ جسٹس منیب اختر نے اجلاس ملتوی کرنے کی تجویز دی تھی تاہم اس تجویز سے جوڈیشل کمیشن متفق نہیں ہوا اور جسٹس منیب اختر اٹھ کر چلے گئے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اٹارنی جنرل نے آئینی ترمیم کے معاملے پر جواب دینے سے گریز کیا، اٹارنی جنرل نے اجلاس میں جواب دیا کہ وزیرقانون کی جانب سے کوئی جواب نہیں دے سکتا۔
تبصرے بند ہیں.