گورنر راج کے حق میں نہیں، ہم نے ان کو مضبوط حکومت دی، انہوں نے کیا کیا؟:فیصل کریم کنڈی

17

پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہےکہ  گورنر راج کے حق میں نہیں، ہم نے ان کو مضبوط حکومت دی، انہوں نے کیا کیا؟۔انہوں نے گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ گورنر راج کے حق میں نہیں، ہم نے ان کو مضبوط حکومت دی، انہوں نے کیا کیا؟۔فیصل کریم کنڈی کامزید کہنا تھاکہ  اسمبلی میں کبھی امن وامان کی بات نہیں کی گئی، کے پی حکومت کرپشن کر رہی ہے، میں اتنے کپڑے نہیں بدلتا جتنا یہاں وزیر بدلے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ طالبان حکومت سے بات کرنے کی باتیں کر رہے ہیں،  افغان حکومت سے اگر بات کرنی ہے تو وفاقی حکومت نے کرنی ہے، صوبہ کسی ملک کے ساتھ ڈائریکٹ بات نہیں کر سکتا، کسی ملک سے ریاست بات کرے گی۔

ان کامزید کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان قائم کرنا صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے، پولیس بھی احتجاج پر تھی، صوبائی حکومت کو بھی پولیس کی سپورٹ حاصل تھی، ابھی تک امن و امان سے متعلق صوبائی کابینہ کا ایک اجلاس نہیں ہوا۔صوبائی حکومت امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی، یہ اپنے ضلع کو سنبھال نہیں سکتے، پورے صوبے کو کیا سنبھالیں گے، 600 ارب روپے پولیس کے لیےصوبائی حکومت کو ملے، کہاں گئے؟ صوبے نے یہ رقم کہاں پر خرچ کی ہے؟ آج یہ لوگ مگر مچھ کےآنسو بہا رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.