علی امین گنڈا پور دو نمبر آدمی ہے ،ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں اس پر بھروسہ نہ کریں: خواجہ آصف

84

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف  کاکہنا ہےکہ  علی امین گنڈا پور دو نمبر آدمی ہے ،ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں اس پر بھروسہ نہ کریں۔ خواجہ آصف نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علی امین گنڈا پور دو نمبر آدمی ہے ،ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں اس پر بھروسہ نہ کریں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی پارلیمنٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے بنائی ہے ایسا لگتا ہے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی پی ٹی آئی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے بنائی گئی ہے، میں اس کمیٹی کا ممبر نہیں رہنا چاہتا، جن باتوں کی مذمت ہو چکی کل کمیٹی میں وہی باتیں دہرائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں کسی نے ہماری آواز سے آواز نہیں ملائی تھی، نوازشریف کی اہلیہ فوت ہوئیں ،فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، نوازشریف کی اہلیہ کی وفات کے معاملے کو بھی سیاسی طور پر پیش کیا گیا، نوازشریف پر اس وقت جو بیتی کیا کسی نے آواز اٹھائی، آج یہ کہتے ہیں سینے پر مکا مارا اور گھسیٹا گیا، ہمیں حکمرانی کرتے ہوئے تقریباً 2سال ہوگئے ہیں،کیا ہم نے کسی کے خلاف نیب استعمال کیا ہے،اس دور میں کسی پر نیب کا کیس نہیں بنا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جب 2013 میں ہماری حکومت تھی اس پارلیمنٹ پر حملہ ہوا، اگر نئی روایات کو جنم دینا ہے تو ماہ کی غلطیوں پر شرمندہ تو ہونا چاہیے، کیا یہ سیاست ہے یہ تو ذاتی دشمنی ہے، میرے دوست ہیں میرے لیے قابل احترام ہیں انہوں نے وزیراعظم کو بےایمان کہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اسد قیصر کے گھر میٹنگیں ہوتی تھیں، میں ان افسران کے نام بھی بتا سکتا ہوں کہ ہماری میٹنگ ہو رہی ہوتی تھی اور وہ باہر والے کمرے میں بیٹھے ہوتے تھے، آج اسی ادارے کے خلاف بولتے ہیں، کل ان کی گود میں بیٹھے ہوئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.