اسلام آباد :علی امین گنڈاپور کے بیا ن کے خلا ف صحافیوں نے اسلام آباد میں ہو نےوا لی پی ٹی آ ئی کے رہنما ؤ ں کی پریس کا نفرنس کا بائیکاٹ کر دیا ۔
پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما ؤ ں کی پریس کا نفرنس جاری تھی کہ اس دوران صحافیوں نے احتجاج کےطور پر مائیک واپس اٹھا لیے اور واک آؤٹ کر لیا۔
صحافیوں کا کہنا ہے کہ میڈیا ورکرز اور خواتین کے خصوصی طور پرخلاف نازیباالفاظ استعما ل نہیں کرنے چاہیے، انہوں نے کہا کہ شبلی فراز صاحب نے صحافیوں کو ٹاؤٹ کہا تھا جبکہ وہ معذرت کرنے کی بجائے اب بھی اپنے بیان پر قائم ہیں ۔
اس پر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ میں نے صبح جو گفتگو کی اب بھی اس پر قا ئم ہوں ۔
صحافیوں کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے معافی مانگنے تک ہمارا احتجاج قا ئم رہے گا ۔
صحافیوں کے احتجاج پر پی ٹی آ ئی رہنما پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر جا نے پر مجبور ہو گئے ۔
تبصرے بند ہیں.