چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہو گا

85

اسلام آباد: اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کیلئے رولز بنانے کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگا۔

 

اجلاس میں جوڈیشل کمیشن پاکستان رولز2024اور اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کے رولز کا جائزہ لیا جائے گا۔جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، سابق جج جسٹس منظور احمد اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

 

اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے دیگر ممبران بھی شریک ہونگے.اجلاس میں مجوزہ جوڈیشل کمیشن رولز 2024 کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ جوڈیشل کمیشن رولز 2024 بننے کے بعد ججز کی تقرریاں کی جائیں گی۔

 

جوڈیشل کمیشن کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت پانچوں صوبائی ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کو خط ارسال کیا جاچکا ہے،خط میں ہائیکورٹس سے ایڈیشنل ججز کے تقرر کیلئے امیدواروں کی تلاش کی درخواست کی گئی ہے،جوڈیشل کمیشن رولز کی منظوری کے بعد ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتیاں ہونگی۔

تبصرے بند ہیں.