صارفین کے لیے سہولت، وٹس ایپ نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا

122

کیلیفورنیا: صارفین کی سہولت کے لیے  وٹس ایپ نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔

نئے  فیچر کے طور پر متعارف کروائے جانے والا شارٹ کٹ وٹس ایپ صارفین کو  ان کے  گروپس اور کانٹیکٹس کے بہتر انتظام میں مدد دے گا۔

نئے شارٹ کٹ کے ذریعے صارفین براہ راست چیٹ انفو سکرین  سے مینیو تک رسائی  حاصل کرتے ہوئے کسی شخص یا گروپ کو مخصوص فہرست میں شامل کرسکیں گےاس اپ ڈیٹ کے ذریعے صارف ایپ سیٹنگز میں جائے بغیر نئی فہرست بھی  بناسکیں گے۔

ایک بار  لسٹ ترتیب دینے اور مخصوص کانٹیکٹس شامل کیے جانے کے بعد، صارفین مستقبل میں چیٹ سکرین کے اوپری حصے میں  ہی متعلقہ فلٹر کو منتخب کرکے ان چیٹس کو باآسانی تلاش اور ہٹا بھی سکیں گے اس طرح صارف کا وقت بچایا جاسکے گا۔

تبصرے بند ہیں.