توشہ خانہ کیس ٹو میں اہم پیش رفت، تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کے جے آئی ٹی تشکیل

14

سلام آباد:توشہ خانہ کیس ٹو میں اہم پیش رفت ہو ئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ    تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کے جے  آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔  ذرائع کامزید کہنا ہےکہ تحقیقات کے لیے  تین رکنی جے آئی ٹی بنائی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ جے آئی ٹی  نے بانی پی ٹی  آئی کو طلب کر لیا۔  بانی پی ٹی آئی کو 16ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔

جے ائی ٹی نے نیب سے کیس کا تمام ریکارڈ حاصل کر لیا ہے اور نیب کی جانب سے جے آئی ٹی کو کیس کی بریفنگ بھی دی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کو اگر پیش نہ کیا گیا تو جے آئی ٹی اڈیالہ جیل جائیگی اور پوچھ گچھ کرےگی۔

تبصرے بند ہیں.