” نوازشریف منتیں کرتے رہے بیوی سے بات کرنے دیں”، پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں خواجہ آصف کی پی ٹی آئی ارکان سےتلخ کلامی ، واک آؤٹ کرگئے

25

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف   کی   پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی  کے اجلاس  میں  پی ٹی آئی ارکان سے تلخ کلامی ہوئی۔ تلخ کلامی کے بعد خواجہ آصف واک آئوٹ کرگئے۔

ارکان  اسمبلی  کی گرفتاری پرقائم  پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی  کاپہلااجلاس  منعقد ہوا۔ اس اجلا س میں خواجہ آصف  نے کہا ہم نے  بھی   چار سال بھگتا ہے۔جو بو ئو گے وہی کا ٹو گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ہم یہاں باتیں سنتے نہیں آئے۔ ایسی باتیں کی گئیں تو میں حصہ نہیں بن سکتا ۔

ان کاکہنا تھاکہ  نواز شریف منتیں کرتے رہے بیوی سے بات کرنے دیں،ان کی  بات نہیں کرائی گئی تھی۔اس کے بعد خواجہ آصف  کمیٹی کے اجلاس سے واک آئوٹ کرگئے۔

تبصرے بند ہیں.