علی امین گنڈاپور کو ان کی اپنی جماعت کے لوگ ہی مسٹر 10 پرسینٹ کا لقب دے رہے ہیں: عظمی بخاری

19

لاہور:پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری کا کہنا ہےکہ  علی امین گنڈاپور کو ان کی اپنی جماعت کے لوگ ہی مسٹر 10 پرسینٹ کا لقب دے رہے ہیں۔پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ    علی امین گنڈاپور کو ان کی اپنی جماعت کے لوگ ہی مسٹر 10 پرسینٹ کا لقب دے رہے ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ  کے پی اسمبلی میں وزیراعلی کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ایک صوبے کا وزیراعلی دوسرے صوبے پر چڑھائی کی باتیں کرکے بغاوت کو ہوا دے رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  پہلی ناکام بغاوت کے ثمرات اب تک ملک اور ان کی جماعت بھگت رہے ہیں۔ سیاسی میدان اورکارکردگی میں مریم نواز کا مقابلہ کرنے کے بجائے ذاتیات پر حملے کرکے ہیرو بنتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں پچھلے چھ سالوں میں جو بھی ترقی کی راہ میں رخنے ڈالے گئے وہ ایک ہی جماعت نے ڈالے۔ جس صوبے میں ان کی 11 سال سے حکومت ہے وہاں بے روزگاری، غربت اور مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ    اڈیالہ جیل کے قیدی کی شیطانی سوچ صوبوں کو آپس میں لڑوانا ہے۔ صوبائیت اور لسانی کارڈ اڈیالہ جیل کے قیدی کے اپنے گلے پڑیں گے۔

تبصرے بند ہیں.