اسلام آباد:پی ٹی آئی نے کل کا احتجاج موخر کردیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہم کل کا احتجاج موخر کرتے ہیں۔
سلما ن اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا لاہور کا جلسہ ہرصورت ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مستقبل اب عوام کےہاتھوں میں ہے، ہم سب کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہیں۔ان کا مزیدکہنا تھاکہ جس ملک میں قانون نہ ہو وہاں ترقی اور سرمایہ کاری نہیں ہوسکتی، اقتدار پر جعلی طریقے سے قابض یہ دیکھیں کہ ملک کو کہاں لے کر جارہے ہیں،
بعد ازاں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھڑ نے کہا کہ این اوسی ہو نہ یا ہو لاہور کا جلسہ ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.