علی امین گنڈاپور کو ایسا نہیں کہنا چاہیئے تھا، وہ جوش خطابت میں زیادہ ہی بول گئے: بانی پی ٹی آئی کا رد عمل
راولپنڈی : بانی پی ٹی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو ایسا نہیں کہنا چاہیئے تھا، وہ جوش خطابت میں زیادہ ہی بول گئے۔بانی چیئرمین نے وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کے صحافیوں سے متعلق بیان پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کو ایسا نہیں کہنا چاہیئے تھا، وہ جوش خطابت میں زیادہ ہی بول گئے۔
صحافی نے بانی پی ٹی آئی سے سوال پوچھا کہ آپ نے کہا کہ میں علی امین گنڈاپور کی تقریر کے ہر لفظ کے ساتھ کھڑا ہوں، جس پر بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میرے علم میں نہیں تھا کہ علی امین نے صحافیوں کے بارے میں کوئی گفتگو کی ہے۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اچھے برے لوگ ہر شعبے میں موجود ہیں اس کا یہ مطلب نہیں کہ سارے خراب ہیں۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل بانی پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں، علی امین کے بیان پر معافی مانگنے والا بزدل ہے اسے پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے وہ پارٹی چھوڑ دے۔
تبصرے بند ہیں.