علی امین گنڈا پور کا افغانستان سے خود مذاکرات کا کہنا فیڈریشن پر حملہ ، کوئی صوبہ کسی ملک سے براہ راست مذاکرات نہیں کرسکتا: خواجہ آصف

110

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف  کا کہنا ہےکہ   علی امین گنڈا پور کا افغانستان سے خود مذاکرات کا کہنا فیڈریشن پر حملہ ، کوئی صوبہ کسی ملک سے براہ راست مذاکرات نہیں کرسکتا۔  وزیردفاع خواجہ آصف نے  قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ    علی امین گنڈا پور کا افغانستان سے خود مذاکرات کا کہنا فیڈریشن پر حملہ ، کوئی صوبہ کسی ملک سے براہ راست مذاکرات نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ان کا بیان زہر قاتل ہے، انہوں نے ملکی سلامتی کو داؤ سے لگایا۔ان کا کا کہنا تھا وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کس حثیت میں افغانستان سے مذاکرات کا عندیہ دیا، پہلے تنگ نظری کی حکمرانی تھی، ہم تنگ نظری کی حکمرانی نہیں کرتے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوست آج ایوان میں واپس آئے ہیں، میں ان لوگوں کے سامنے ماضی کو ٹٹولنا چاہتا ہوں، پی ٹی آئی کے دور میں ممبران کے ساتھ بہت غلط ہوا، ہم سے ہمارا حق نمائندگی چھینا گیا تھا، تاریخ کی درستگی ہونی چاہیئے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تاریخ کی درستگی ضرور ہونی چاہیئے، شیر افضل مروت صاحب نے تقریر میں اچھی باتیں کی، مروت صاحب نے مجھ سے چند منٹوں کی ملاقات کی، ملاقات کی وجہ سے مروت صاحب کی پارٹی ان کی پیچھے پڑگئی، یہاں پر یہ ماحول بن گیا ہے کہ اگر کوئی اپوزیشن رکن سرکاری عہدیدار سے ملے توشک کیا جاتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.