پاکستانی معیشت کے لیے خوشخبری، دو سٹارٹ اپس نے فوربز ایشیا کی ’100 ٹو واچ‘ لسٹ میں جگہ بنالی

25

اسلام آباد:ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کے سٹارٹ اپس ڈیل کارٹ اور نیاپے نے فوربز کی ‘ایشیا 100 ٹو واچ 2024’ کی فہرست میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ایس آئی ایف سی کے باعث ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر  اور چھوٹے کاروباروں کی معاونت کر کے پاکستانی معیشت میں نمایاں تبدیلیاں لانا خوش آئند ہے۔

‘ڈیل کارٹ سٹارٹ اپ کا مقصد متوسط اور کم آمدنی والے پاکستانی صارفین کے لیے اشیائے خوردونوش کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے بجٹ کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔اسی طرح ‘نیا پے’ سٹارٹ اپ کا مقصد کاروبار اور صارفین کے درمیان لین دین کو ڈیجیٹلائز کرنے میں مدد کرنا ہے۔

فوربز کا کہنا ہے کہ  چھوٹے گروسری سٹورز بھی ‘ڈیل کارٹ’ پر اپنے سامان فروخت کر کے مزید گاہک حاصل کر سکتے ہیں،’ڈیل کارٹ’ نے جولائی میں ابوظہبی کی ‘شوروق پارٹنرز’ اور لندن میں ‘اسٹرجن کیپیٹل’ کے تعاون سے سیڈ فنڈنگ راؤنڈ میں 3 ملین ڈالرحاصل کئے ۔

‘نیاپے’ کی ایپ ‘ای والٹ’، ورچوئل ڈیبٹ کارڈ اور آن لائن ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کاروبار کے لیےسٹورز میں انسٹال کی جانےوالی پوائنٹ آف سیل ڈیوائسز بھی فراہم کرتی ہے۔’نیاپے’کے سی این او نے کہا کہ ہم اس شمولیت پر پُرجوش ہیں اور یہ پہچان ہمیں دنیا کے 16 خطوں میں جدید ترین رہنماؤں میں شامل کرتی ہے

تبصرے بند ہیں.