غزہ میں اسرائیلی فورسز کےتازہ حملوں میں مزید 64فلسطینی شہید

19

غزہ : اسرائیلی فورسز کی غزہ میں وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں، تازہ حملوں میں مزید 64فلسطینی شہیدجبکہ100سے زائدزخمی ہوگئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق اٹھارہ فلسطینی خواتین اور بچے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔

 

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کا ہیلی کاپٹر لینڈنگ کےدوران گر کر تباہ ہوگیا،اسرائیلی فوج کے مطابق حادثہ بدھ کی صبح غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں پیش آیا تھاجس میں2فوجی ہلاک اور7 زخمی ہوگئے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوج کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک یو ایچ 60بلیک ہاک ہیلی کاپٹر  میڈیکل ٹیم کے ہمراہ غزہ سے ایک زخمی فوجی کے انخلا کے لیے گیا تھا،اسرائیلی فوج کے مطابق رفح میں اسرائیلی فوجی کیمپ میں لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر زمین سے ٹکرا گیا۔

 

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک غزہ میں 41ہزارسے زائد فلسطینی شہید اور 95ہزار کے قریب فسلطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.