پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لٹر کمی کا امکان

44

اسلام آباد : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں  12 روپے فی لٹر کمی متوقع ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے تک اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 10 روپے لیٹر تک کم ہونے کا تخمینہ  لگایا گیا ہے۔

 

ذرائع نے مزید بتایا کہ حتمی قیمت 12 تا 14 ستمبر کی عالمی قیمت کے اتار چڑھاؤ کے مطابق مقرر کی جائے گی، اس کے علاوہ ٹیکس میں اضافہ بھی حتمی قیمت پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔

 

واضح رہے کہ 31 اگست کو وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی تھی۔

تبصرے بند ہیں.